حماس کا ایک وفد اتوار کے روز غزہ کی جنگ کے حوالے سے ثالثوں سے ملاقات کے لیے قاہرہ میں موجود ہے۔
دوسری جانب اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے ایک دوسرے پر الزامات کا تبادلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
لبنان میں فضائی حملہ کر کے حماس کے 13 جنگجو ہلاک کیے: اسرائیلNode ID: 897466
خبر رساں اے ایف پی کے مطابق حماس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کہ وفد اسرائیل کی جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کے بارے میں بات چیت کرے گا۔
مصر، قطر اور امریکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کر رہے ہیں، اور گزشتہ ماہ نافذ ہونے والی جنگ بندی کو یقینی بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ملک کی فوج نے ہفتے کے روز حماس کے پانچ سینیئر ارکان کو اس وقت ہلاک کر دیا جب ایک جنگجو اسرائیلی زیرِ انتظام غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کے لیے داخل ہوا۔
غزہ کے صحت کے حکام نے کہا تھا کہ ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا کہ ہفتے کے حملوں میں مارے جانے والوں میں ایک مقامی حماس کمانڈر بھی شامل تھا۔












