ایشیا کپ رائزنگ سٹار کے فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
اتوار کو دوحہ میں پاکستان نے 126 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر سکور برابر کر دیا اور میچ سپر اوور میں چلا گیا۔
مزید پڑھیں
سپر اوور میں بنگلہ دیش نے دو وکٹوں کے نقصان میں سات رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے 0.4 گیندوں پر حاصل کر لیا۔
پاکستان نے تیسری مرتبہ ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں فتح حاصل کی ہے۔ اس سے قبل سنہ 2019 اور 2023 میں بھی پاکستان نے یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا جب یہ ایشیا کپ ایمرجنگ کہلاتا تھا۔
پاکستان شاہینز پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔ اس نے گروپ مرحلے میں عمان، انڈیا اے اور متحدہ عرب امارات کوشکست دی اور پھر سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو ہرایا۔
پاکستان کی اننگز
فائنل میں بنگلہ دیش اے نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو وہ مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود 38 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے جبکہ عرفات منہاس 25 رنز اور معاذ صداقت 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش اے کی جانب سے ریپون منڈول نے تین وکٹیں حاصل کیں، راقب الحسن نے دو وکٹیں جبکہ عبدالغفار سقلین، ایس ایم مہروب اور جیشن عالم نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
Shaheens win the in a Super Over thriller#PAKvBAN #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/Ta6zzKH6m3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2025











