Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرۃ الشاقہ میں 3.43 ریکٹر سکیل کے جھٹکے ریکارڈ

’جھٹکوں کا مرکز حرۃ الشاقہ کے شمال مغرب میں تقریباً 86 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی جیولوجیکل سروے  نے کہا ہے کہ کل ہفتے کو حرۃ الشاقہ نامی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’زلزلہ نگرانی نیٹ ورک کے مراکز نے شام، ٹھیک 19:58:25 بجے جھٹکے ریکارڈ کئے ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’جھٹکوں کا مرکز حرۃ الشاقہ کے شمال مغرب میں تقریباً 86 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا‘۔
’ریکٹر سکیل پر جھٹکوں کی شدت 3.43 ڈگری ریکارڈ کی گئی تاہم اس سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا‘۔
 

شیئر: