Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی اور فاٹا میں بھی میچ کرائینگے،فوجی ترجمان

لاہور.... ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کراچی اور فاٹا میں بھی کرکٹ میچ کرانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بہت بڑا دن ہے۔ پاکستان میں عالمی کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں۔ کرکٹ میچز اب لاہور سے باہر بھی ہوں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ جہاں کہیں بھی پی سی بی کہے گا سیکیورٹی دیں گے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بھی میچ کرائے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان سپر لیگ کے میچ کرانے کی پیشکش کی تھی۔ وہ نہیں کرانا چاہتے تو ہم کیا کریں۔ انہوں مزید کہا کہ جلد کراچی میں بڑا اسپورٹس ایونٹ ہوگا۔
 

 

شیئر: