Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارکان پارلیمنٹ اور وزراءکی تنخواہوں میں پھر اضافہ

اسلام آباد... چیئرمین سینیٹ، اسپیکرقومی اسمبلی، وفاقی وزرا ءاور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں پھر اضافہ کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں 10 فیصد ایڈ ہاک ریلیف دینے کی منظوری دی گئی ۔تنخواہوں میں10 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل ارکان پارلیمنٹ کی تبنخواہوں میں 146 فیصد تک اضافہ ہوا تھا ۔نومبر 2016 میں رکن پارلیمنٹ کی تنخواہ 146 فیصد اضافہ کے بعد ڈیڑھ لاکھ، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 2 لاکھ5 ہزار، ڈپٹی اسپیکر اور ڈپٹی چیئرمین کی تنخواہ ایک لا کھ85 ہزار ، وفاقی وزیر کی تنخواہ2 لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئی تھی۔ حکومتی ذ رائع کے مطابق10 فیصد ایڈ ہاک ریلیف موجودہ بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا۔

 

شیئر: