Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدیبیہ پیپرز کیس، نیب کل اپیل دائر کرے گا

اسلام آباد ... قومی احتساب بیورو نے حدیبیہ پیپرز کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حدیبیہ پیپرز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف جمعہ کو اپیل دائر کی جائے گی۔نیب نے ابتدائی طور پر حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔واضح رہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ میں نیب نے حدیبیہ پیپرز ریفرنس میں اپیل دائر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

 

شیئر: