Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این اے 120 میں پولنگ کا عمل جاری

  لاہور.. حلقہ این اے 120 لاہورمیں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ضمنی انتخاب کے معرکے پر پورے ملک کی نظریں لگی ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اورشام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ابتدا میں ووٹنگ کا عمل سست رہا تاہم ووٹروںکی تعداد بڑھنے لگی۔پولنگ اسٹیشنوں کے باہر لائنیں لگی ہیں۔ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں۔ فوج اور رینجرزکے دستے تعینات ہیں۔ووٹروں کو جامع تلاشی کے بعد پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے دیا جارہا ہے۔ شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ موبائل فون ساتھ لے جانے پر پابندی ہے ۔ کئی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور نعرے بازی کی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی کلثوم نوازاور تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ پیپلزپارٹی کے فیصل میر اور جماعت اسلامی کے ضیا الدین انصاری بھی میدان میں ہیں۔ فوج اور رینجرز نے پولنگ اسٹیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔الیکشن کمیشن نے حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا ہے۔حلقے میں ووٹروں کی کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 633 ہے۔ 21 پولنگ اسٹیشنوں پر پہلی مرتبہ 50بائیومیٹرک ووٹنگ مشینوں کا تجرباتی بنیادوں پر استعمال کیا جارہا ہے۔ 2013کے عام انتخابات میں نوازشریف نے 91 ہزار 666 ووٹ لے کر یہ نشست جیتی تھی۔ تحریک انصاف کی یاسمین راشد52 ہزار 321 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ 

 

شیئر: