Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حلیمہ سعدیہ کے قریہ میں کیا ہورہا ہے؟

طائف .... ادارہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے اہلکاروں نے جنوبی طائف کے بنی سعد مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی ماں حلیمہ السعدیہ کے فرضی مقام کی زیارت کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ مقامی شہری ابراہیم الذویبی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ بنو سعد (الذویبات) میں الشوخطہ قریہ کے باشندے سیاحوں اور زائرین کی جانب سے اپنے یہاں شرعی خلاف ورزیوں کو ناپسند کررہے ہیں اور حلیمہ سعدیہ کے مکان کی زیارت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو کچھ دیا جارہا ہے وہ اسکے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ادارہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ساتھ ہیں۔ ہمارے ہم وطنوں نے کافی پہلے درخواست کی تھی کہ یہاں ایک آگہی مرکز قائم کیا جائے جس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا۔ ہم نے درخواست کی تھی کہ مختلف زبانوں میں رہنما بورڈ نصب کئے جائیں۔ یہ کام بھی اب تک انجام نہیں دیا گیا۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں مختلف ممالک کے عموماً اور برصغیر کے حجاج خصوصاً کثیر تعداد میں پہلی بار حلیمہ سعدیہ کے قریہ کی زیارت کیلئے پہنچے۔ وہاں انہوں نے نوافل ادا کئے اور اس درخت سے تبرک حاصل کیا جس کے بارے میں کیاجارہا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسکے نیچے بیٹھے تھے۔ وہاں سے لوگ بطور تبرک پتھر بھی اٹھا کر لیجارہے ہیں۔
 

شیئر: