Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشال قتل کیس، 57ملزمان پر فرد جرم عائد

  ہری پور...انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشال خان قتل کیس کے57 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد کے جج نے سینٹرل جیل ہری پور میں کیں کی مختصر سماعت کے بعدملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ 17 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔واضح رہے کہ رواں سال 13اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے تشددکرکے قتل کردیا تھا۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ یونیورسٹی ملازمین بھی ملوث تھے۔مشال کے خلاف توہین مذہب کے شواہد نہیں ملے۔واضح رہے مشال خان کے والد اقبال خان نے سیکیورٹی وجوہ پر کیس کو ایبٹ آبادمنتقل کرنے کی درخواست کی تھی ۔

شیئر: