Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجھے بھی بھتے کی پرچی ملی تھی، گورنر سندھ

  کراچی.. گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کراچی میں بھتے کی پرچی کا دور ختم ہوا ۔ 2010 میں مجھے بھی بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی۔ کراچی پیکج کا کسی سیاسی جماعت کو ایک پیسہ نہیں دیا جائے گا۔کھارادر جنرل اسپتال کے دورے کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ میڈیا مثبت خیروں کو بریکنگ نیوز بنائے۔ کراچی میں امن دیکھ کر سرمایہ کار آرہے ہیں۔ اگر پاکستان کو ترقی کرنا ہے تو کراچی میں امن لانا ہوگا۔کراچی میں امن و امان کی صورتحال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کراچی میں امن کیلیے رینجرز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ جب تک کراچی میں مکمل کاروبار بحال نہ ہوجائے رینجرز سندھ میں رہے گی۔کراچی میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع زیادہ ہیں ۔

 

شیئر: