Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کو بھاری قیمت چکانی ہوگی، حسن روحانی

نیویارک… ایران کے صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کو ختم کیا تو امریکہ کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچنے کے بعد امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں روحانی نے کہا کہ ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونا امریکہ کیلئے نقصان دہ ثابت ہو گا اور میرا نہیں خیال کہ امریکی عوام اس چیز کی اتنی بھاری قیمت چکانے کیلئے  تیار ہو گی جس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران اور6 عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے انحراف کیا تو پہلی بات تو یہ ہے کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور دوسری اہم بات یہ کہ اس اقدام سے عالمی برادری کا امریکہ سے بھروسہ اٹھ جائے گا۔

شیئر: