Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان سے ملالہ کی ملاقات

نیویارک.... وزیراعظم شاہد خاقان سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے نیویارک میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ملالہ کی تعلیم کے لئے کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت تعلیم کے فروغ اوربہترمعیارکے لئے کوشاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 4 سال سے تعلیمی شعبے میںبہتری نظرآ رہی ہے۔ وزرائے اعلی کوہدایت کی ہے وہ تعلیم کے فروغ کے لئے کوششیں تیزکریں۔ حکومت نے اعلی تعلیم کی ترقی کے لئے بجٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔اس موقع پر ملالہ نے کہا کہ وزیراعظم کی تعلیم کے فروغ میں دلچسپی قابل قدرہے۔ جلد پاکستان واپس آ کر خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہتی ہوں۔

 

شیئر: