Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداریوں اور شریفوں نے ملک ہائی جیک کرلیا،عمران

 
جہلم ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو زرداریوں اور شریفوں نے ہائی جیک کرلیا ۔ حکمران اقتدار میں آکر عوام کا پیسہ چوری کرتے ہیں۔5 مرلے کے گھروں میں رہنے والے آج ارب پتی بن گئے۔ چھوٹا سا طبقہ عوام پر ظلم کر رہا ہے۔ جس کا مرنا جینا پاکستان میں نہیں عوام اسے ووٹ بھی نہ دیں۔ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔ جمعرات کو جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی بہترین ٹیم بنا رہا ہوں۔میرے کھلاڑی اپنے لئے نہیں قوم کے لئے کھیلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عدالت جب کسی طاقتور کے خلاف فیصلہ کرتی ہے تو وہ کہتا ہے مجھے کیوں نکالا لیکن انصاف کمزورکو چاہیے ہوتا ہے۔ عدالتی اور معاشی انصاف کے بعد سب سے اہم چیز میرٹ ہے ۔معاشرہ ترقی تب کرتا ہے جب کمزور اوپر آتا ہے لیکن جب تک انصاف نہ ملے ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔عمران خان نے خواجہ آصف کو اقامہ آصف کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہتا ہے کہ پہلے پاکستان کو اپنے گھر کی صفائی کرنی پڑے گی۔ خواجہ آصف کو پہلے اپنے ذہن کی صفائی کرنی پڑے گی کیونکہ گندگی ان کے ذہن میں بھری ہوئی ہے، جس ملک کے 70 ہزار لوگوں نے دوسری کی جنگ میں قربانیاں دی ہوں 100 ارب روپے سے زیادہ معاشی نقصان برداشت کیا ہو، وہاں آپ ہند، امر یکہ اور افغانستان کی زبان بول رہے ہوں کہ پاکستان اصل مسئلہ ہے۔ آپ وہ کام کر رہے ہو جو پاکستان کے دشمن کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے زندگی میں کوئی کام نہیں کیا تو وہ لیڈر کیسے بن سکتے ہیں، جن لوگوں نے زندگی میں کچھ نہیں کیا وہ ملک کیسے ٹھیک کریں گے۔ آصف زرداری نے کاغذ کا ٹکرا دکھایا اور کہا کہ مجھے پارٹی وراثت میں مل گئی۔

 

شیئر: