Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف ہی ن لیگ کے صدر رہیں گے؟

اسلام آباد...سینیٹ سے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کے بعد وزیر ریلوے سعد رفیق نے دعوی کیا ہے کہ قانون سازی مکمل ہونے کے بعد نواز شریف ہی (ن) لیگ کے صدر رہیں گے۔ ٹوئٹر پربیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے انتخابی اصلاحات بِل کی منظوری کے بعد اب کسی سیاستدان کو پارٹی کی سربراہی سے پارٹی کی مرضی کے بغیر جبر انہیں ہٹایا جاسکتا۔این اے 120 میں کامیابی کی بعد نواز شریف کو سیاست سے بےدخل کرنے کی مخالفین کی سازش پھر ناکام ہوگئی۔ قانون سازی مکمل ہونے کے بعد نواز شریف ہی مسلم لیگ (ن) کے صدر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس قانونی ترمیم کے بعد نواز شریف کے پارٹی سربراہ رہنے کی راہ ہموار ہوئی ہے، آنے والے دنوں میں یہی ترمیم عمران خان کو بچانے کے بھی کام آئے گی۔ ابھی تو پہلا کارڈ کھیلا ہے۔مخالفین نے اتنی ہلچل مچادی ۔واضح رہے کہ ن لیگ نے سینیٹ سے بھی انتخابی اصلاحاتی بل 2017 منظور کرالیا ۔سینیٹر اعتزاز احسن کی ترمیم مسترد کردی گئی۔

 

شیئر: