Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی اداکاروں کی جانب سے ماہرہ خان کی حمایت

 نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نیویارک میں رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ماہرہ کو نہ صرف شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا بلکہ انہیں تہذیب کا درس دیتے ہوئے ملکی اقدار کا خیال رکھنے کا بھی لیکچر دیاگیا۔پاکستان شو بز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکاراور اداکار علی ظفر نے ماہرہ خان کی پرسنل زندگی پر تنقید کرنے والوں کے لئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ماہرہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کسی کے بارے میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے وقت عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ماہرہ خان پر تنقید کرنے والوںسے کہا کہ مشہور شخصیات کی نجی زندگی کے بارے میں بات کرنا اور ان باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بدقسمتی سے شوبز کے بزنس کا حصہ ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ کسی کی نجی زندگی کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلانا بند کریں۔
 
 
 
 

شیئر: