Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے کی معافی نہیں،فاروق ستار

کراچی ...ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ اہ فاروق ستارنے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینا غلط اقدام ہے جس کی کوئی معافی نہیں۔ مختلف حیلوں اور بہانوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔تمام سینیٹرز کا اجلاس طلب کیا ہے۔ انتخابی اصلاحات بل 2017 کی حمایت کرنے والے سینیٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری وکٹیں گرا کر جو خوش ہیں انہیں خوش رہنے دیں،جو لوگ ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں وہ اتنے ہیں کہ گنتی ممکن نہیں۔ ہم مطمئن ہیں اورہماری صفوں میں مکمل یکجہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میئریا ڈپٹی میئر کراچی کونہیں ہٹایا جارہا۔بلدیاتی ادارے بے اختیارہیں آئندہ6ماہ میں ثابت کرناچا ہتے ہیں۔ محدوداختیارات کے باوجودبھی کام کرسکتے ہیں۔جوادارے ہمارے ماتحت ہیں ان کی کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں۔
 

 

شیئر: