Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان او ر روس کی مشترکہ فوجی مشقیں

راولپنڈی ... پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان خصوصی فوجی مشقیں دوستی شروع ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقوںمیں ایس ایس جی کمانڈوز اور زمینی افواج حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مشقیں 2ہفتے تک جاری رہیں گی۔ترجمان کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان خصوصی تربیتی مشقیں اس مرتبہ روس میں ہورہی ہیں۔ مشقوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کا موقع ملے گا۔ انسداد دہشت گردی اور یرغمالیوں کی رہائی کی مشقیں بھی اس کا حصہ ہونگی۔واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز گزشتہ 2016 میں ہوا تھا، دونوں ملکوں کی افواج نے چیراٹ میں مشقیں کی تھیں ،یہ اسی سلسلے کی دوسری کڑی ہے۔ 

شیئر: