Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فون اور موبائل بل پر صارفین 60 دن کے اندر اعتراض کرسکتے ہیں

ریاض..... وزارت مواصلات نے واضح کیا ہے کہ ٹیلیفون اور موبائل کے بلوں پر صارفین 60 دن کے اندر اندر اعتراض کرسکتے ہیں۔ شکایت دور کرنے کا دورانیہ اب تک 15 دن تھا گھٹا کر 5 دن کردیاگیا ہے جو شکایت کے ازالے کی انتہائی مدت ہے۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن عبداللہ ا لسواحہ نے کمیونیکیشن سسٹم کے لائحہ عمل میں ترامیم کی منظوری دیدی۔ عملدرآمد 25 ستمبر سے شروع کردیاگیا۔ اس کے بموجب بل پر اعتراض کے دوران کسی بھی صارف کا کنکشن کاٹنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اب تک بل پر اعتراض کا دورانیہ 30 دن تھا جسے بڑھا کر 60 د ن کردیاگیا۔ اگر شکایت کے بعد 5 دن کے اندر اندر معاملہ نہ نمٹایا جائے تو ایسی حالت میں صارفین انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ سے شکایت کرسکتے ہیں۔ 

شیئر: