Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کا میزائل تجربہ ڈھونگ تھا، امریکہ

واشنگٹن .... امریکی عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کا میزائل تجربہ ڈھونگ تھا۔ ایران نے8ماہ قبل جنوری میں میزائل کا حقیقی تجربہ کیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے تجربہ نہیں بلکہ ڈھونگ تھا۔جنوری کا تجربہ ناکام ہوگیاتھا۔ میزائل فضا میں 600میل تک ہی جاسکا تھا۔ امریکی خبررساں ادارے فوکس نیوزکا کہناہے کہ ایرانی صدر روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد فوجی شو میں شرکت کیلئے وطن واپس چلے گئے تھے۔ اسکے بعد ہی ایرانی ٹی وی نے نئے میزائل تجربے کے مناظر کے نام پر جنوری کے اواخر میں کئے جانے والے ناکام تجربے کے دکھا دئیے تھے۔
 

شیئر: