Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے6مزدور جاں بحق

سرگودھا... سرگودھا کے قریب سلانوالی میں 10 مزدور پہاڑی تودے تلے دب گئے۔6 جاں بحق ہوگئے۔ 3 مزدوروں کو زخمی حالت میںباہر نکال لیا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق پہاڑ توڑنے کا کام جاری تھا کہ اسی دوران تودہ مزدوروں پر آگرا ۔ جاں بحق ہونے والوںمیں فلک شیر ، کامران، شاہد، عابد، اعجاز اور شیر محمد شامل ہیں۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پہاڑی سلسلے میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث پہلے بھی حادثات پیش آچکے ہیں۔
 

 

شیئر: