Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے شیخ سعد الخثلان کو تعزیت

’سعودی قیادت نے شیخ ڈاکٹر سعد الحثلان کو ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر اور حرمین شریفین کے مدرس شیخ ڈاکٹر سعد بن ترکی الخثلان کو ان کی والدہ جوہره بنت عبداللہ الشریف کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے شیخ ڈاکٹر سعد الحثلان کو ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔
سعودی قیادت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ متوفیہ پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
دوسری طرف وزیرِ داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف کی جانب سے بھی شیخ ڈاکٹر سعد الخثلان کو تعزیتی پیغام روانہ کیا گیا ہے جبکہ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے فون کے ذریعے اظہارِ تعزیت کیا اور متوفیہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔
نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے بھی ریاض کے مسجد کنگ خالد میں نماز جنازہ میں شرکت کی ہے۔
شیخ ڈاکٹر سعد الخثلان نے قیادت اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ان کی تعزیت و ہمدردی نے غم کو کم کرنے میں بڑا سہارا دیا ہے‘۔

شیئر: