Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی رپورٹ نگراں جج کو پیش

اسلا م آباد... احتساب بیورو نے شریف خاندان اوراسحاق ڈارکے خلاف دائرریفرنسزسے متعلق پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ کے نگراں جج کو پیش کردی۔پانا مہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نیب مقدمات میںپیش رفت کی ہفتہ واررپورٹ نگراں جج جسٹس اعجازالاحسن کو پیش کرنے کی پابند ہے۔ نیب پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص ڈار نے جسٹس اعجازالاحسن کو پیشرفت رپورٹ پیش کی۔ کیس میں جاری طلبی کے سمن ،وارنٹ گرفتاری کی نقول اور گواہان کی فہرست بھی فراہم کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف ریفرنس میں جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاکے سوا ٹیم کے دیگرارکان کو گواہان کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامامہ کیس کے فیصلے میں نیب کو پابند کیا تھا کہ 6 ہفتوں کے دوران احتساب عدالت میں شریف خاندان اوراسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز دائر کئے جائیں ٹرائل کورٹس 6 ماہ میں ریفرنسزپرفیصلہ سنائیں۔

 

شیئر: