Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر زمین آبی ذخائر 21ارب مکعب میٹر پانی کا خرچہ

ریاض۔۔۔وزیرپانی وزراعت و ماحولیات ڈاکٹر عبدالرحمن الفضلی نے انکشاف کیا ہے کہ تازہ ترین جائزوں سے یہ بات یقینی طور پر معلوم ہوچکی ہے کہ سعودی عرب زیر زمین آبی ذخائر سے21ارب مکعب میٹر پانی خرچ کررہا ہے۔ فی مکعب میٹر لاگت 12ریال آرہی ہے۔ صارفین کو پانی3ریال میں فروخت کیا جارہا ہے۔ وزارت اورفروغ زراعت فنڈ متبادل منصوبوں میں سرمایہ کاری کا جائزے لے رہے ہیں۔ چارے کی کاشت بند کردی گئی۔ اس کی آبپاشی پر زیادہ پانی خرچ ہورہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کھجوروں کی پیداوار بڑھانے کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

شیئر: