Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ ،2خواتین ہلاک

  پیرس... فرانس کے ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملے میں2افراد ہلاک ہو گئے ۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والی خواتین ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ حملہ آور کی عمر 20 سال سے زائد تھی۔ بظاہر اس کا حلیہ شمالی افریقیوں جیسا تھا۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک خاتون کا گلا کاٹا گیا اور دوسری کو چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا۔پولیس نے حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ تحقیقات شروع کردی ۔ حملے میں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطے کے پہلو کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے چاقو کے وار کرنے سے قبل نعرہ تکبیر بھی لگایا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی۔لوگوں کو اسٹیشن سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ فرانس میں تاحال ہنگامی حالات نافذ ہیں، کئی اہم مقامات پر فوج تعینات رہتی ہے۔

شیئر: