Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کو بحران سے نکلنے کا حل معلوم ہے، قرقاش

ابوظبی ....متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے واضح کیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک اپنا مشن لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اب قطر انکی ترجیحات میں نہیں رہا۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ قطر کو معلوم ہے کہ بحران ختم کرنے کیلئے اسے کیا کرنا ہے۔ قطر کی جانب سے مسلسل تجاہل پر عرب ممالک نے بھی اسے نظر انداز کرنا شروع کردیا۔ قطر کے سامنے حل کے راستے محدود ہوتے چلے جارہے ہیں۔
 

شیئر: