Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرد جرم کے خلا ف اسحاق ڈار کی درخواست مسترد

اسلام آباد ...اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں کارروائی اور فرد جرم عائد کئے جانے کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔ہائیکورٹ کے2 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔اسحاق ڈار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عبوری ریفرنس پر ٹرائل، سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی ہے۔سپریم کورٹ نے پانا مہ کیس میں حتمی ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر فرد جرم عائد ہوچکی تو حکم کیسے معطل کریں۔ آپ کی یہ درخواست تو غیر موثر ہو چکی ہے۔ احتساب عدالت خود مختار ادارہ ہے، احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کا اختیار ہائیکورٹ کو نہیں ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح نہیں کر سکتے۔ احتساب عدالت کے طریقہ کار میں مداخلت کا بھی اختیار نہیں۔ سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی کے جائزے کے لئے نگران جج مقرر کیا ہے ۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز ہائیکورٹ میں2و درخواستیں دائر کی تھیں نیب ریفرنس پر فرد جرم کی کارروائی معطل کرنے اور ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

شیئر: