Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبسڈی کا خاتمہ آئندہ برس تک ملتوی

ریاض.... نیشنل کمرشل بینک کے اعلیٰ عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ پیٹرول، بجلی اور پانی کے نرخوںسے سبسڈی اٹھانے کا فیصلہ 2018ءتک ملتوی کردیا جائیگا۔انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی شہریوں کو سبسڈی اٹھائے جانے پر ”حساب الموطن“ سٹیزن پروگرام کے تحت زر تلافی ملے گا۔ بینکاروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2017ءکے دوران حقیقی قومی مجموعی پیداوار میں 1.0فیصد کمی واقع ہوگی البتہ 2018ءمیں 1.2فیصد اضافہ ہوگا۔ نیشنل کمرشل بینک کے عہدیداروں کا کہناہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے سے سعودی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ ڈرائیوروں کی تعداد کم ہوگی۔ اس کی بدولت سعودی خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ نیشنل بینک نے توجہ دلائی کہ سعودی بجٹ کا خسارہ سال رواں کے اختتام تک 190ارب ریال تک پہنچ جائیگا۔سال رواں کے بجٹ میں توازن اسی صورت میں پیدا ہوگا جب ایک بیرل تیل کی قیمت 66.8ڈالر ہوگی۔ امسال تیل کا اوسط نرخ 50.6ڈالر فی بیرل رہا۔ یومیہ اوسط پیداوار 10.1ملین بیرل ریکارڈ کی گئی۔ آمدنی 700ارب ریال اور اخراجات 890ارب ریال تک متوقع ہیں۔

شیئر: