جازان سانحہ کی مزید تفصیلات
جازان ....جازان ریجن میں پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار رہائشی عمارت میں آتشزنی کے واقعہ کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں شبہ ہے کہ رہائشی عمارت میں آتشزنی کے پیچھے کوئی بڑی واردات ہوئی ہے۔عمارت سے ایک لڑکی اور 3 بچوں کی نعشیںبے لباس ملی ہیں۔ بعض کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے۔ بچوں کی ماں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون نے شہری دفاع کے اہلکاروں کو امدادی کارروائی سے جان بوجھ کر روکا تھا۔ انہیں اس گھر میں داخل نہیں ہونے دیا تھا جس میں ایک بچی اور تین بچے آگ سے جھلس کرہلاک ہوئے۔ جازان ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان یحییٰ القحطانی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے بچوں کے باپ سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ایک بچہ اور بچی بھی اسپتال میں علاج کرانے والوں میں شامل ہیں۔