Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی فلموں کی یلغار سے نظام درہم برہم ہو گیا، ثنا

 
 اداکارہ وماڈل ثناءنے کہا ہے کہ لالی وڈ سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کو بہتری کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ فلم اور سینما الگ الگ نہیں ہیں۔ پہلے سینما کولالی وڈ نے بھرپور سپورٹ کیا اور یہاں پر رونقیں لگنے لگیں ، اب سینما انڈسٹری کوبھی چاہئے کہ وہ پاکستانی فلم کو بھرپورسپورٹ کرے۔ لابی سسٹم کی اس وقت ضرورت نہیں بلکہ سب کوسپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک توفلم اور سینما دوبازو ہیں مگرآج ایک بازوکوفائدہ ہورہا ہے اوردوسرا نقصان میں جا رہا ہے۔ بالی وڈ فلموں کی یہاں نمائش اگرضرورکی جانی ہے توان پرٹیکس لگایا جائے جس طرح دنیا کے بیشترممالک میں ہوتا ہے اور اس رقم سے پاکستان فلم انڈسٹری ”لالی وڈ“کی سپورٹ کی جائے۔ثناء نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارے کلچر اور اقدار کو بھول رہی ہے۔ فلم ایک اہم شعبہ ہے جس کے ذریعے معاشرے میں سدھار لایا جا سکتا ہے مگر بدقسمتی سے ہندوستانی فلموں کی یلغار سے سارا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستانی میڈیا کوبھی ہماری سپورٹ کرنا ہوگی۔ جب تک میڈیا کی سپورٹ ہمیں حاصل نہیں ہوگی، اس وقت تک آگے بڑھنا ممکن نہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ثناء نے کہا کہ پاکستانی فلمیں بن تورہی ہیں لیکن ان کی خامیوں پرکوئی توجہ نہیں دے رہا۔ سب سے پہلے توفلم کی کامیابی کیلئے اس کے مزاج اورپبلک ڈیمانڈ کوسمجھنے کی ضرورت ہے۔ جب تک ایسا نہیں ہوگا، اس وقت تک اچھی فلم سینما گھروں میں نہیں لگ سکے گی۔ میں سمجھتی ہوںکہ ہمارے پاس ٹیلنٹ توبہت زیادہ ہے لیکن یکجہتی کا فقدان ہے۔
 

شیئر: