اسلا م آباد...عوامی مسلم لیگ کے سربرہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ3 ملکوں میں دھکے کھا کر قطر سے گیس معاہدے کی کاپی لے کر آیاہوں۔ کل معاہدے کی کاپی بھی جاری کررہا ہوں ۔وزیراعظم خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں شامل ہیں۔ وہ 15 سال کی کرپشن میں پارٹنر ہیں۔نئے چیئرمین نیب کو 200ارب کا پہلا ٹیسٹ کیس دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں وزیر خزانہ کی کرپشن کا ذکر ہوا ہے ۔ اس سے بڑی ملک کی ذلت اور رسوئی نہیں ہوسکتی۔ عالمی ادارے نے کہہ دیا اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہو گئی۔ ان کا استقبال نہیں کریں گے۔آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کے لئے احسن اقبال جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے ملک کو انقلاب کے راستے تک پہنچا دیا۔ شہباز شریف کہتے ہیں انقلاب آئے گا میں کہتا ہوں، انقلاب شہباز شریف کے گھر سے آئے گا۔