Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینظیر قتل کیس سزا یافتہ پولیس افسر دوبارہ تعینات

لاہور.. بینظیر قتل کیس میں سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا ہونے والے پولیس افسر خرم شہزاد کو راولپنڈی میں پنجاب پولیس کی خالی اسامی پر تعینات کردیا گیا۔آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خرم شہزاد کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کرنے کی اجازت دے دی گئی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بینظیر قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق سی پی او سعود عزیز اور سابق ایس ایس پی خرم شہزاد کو 17، 17 سال قید کی سزا سنائی تھی۔پولیس افسران نے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیا تھا۔ہائیکورٹ نے دونوں پولیس افسران کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کرلی تھی۔

شیئر: