Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے کا متوفی ماں کے نام خط

ریاض .... ایک سعودی بچے نے اپنی متوفی ماں کے نام انتہائی موثر خط تحریر کرکے ہرکس و ناکس کو آبدیدہ کردیا۔ بیٹے نے انتہائی گڑگڑاتے ہوئے ماں سے درخواست کی کہ ”امی جان واپس آجائیں“۔ میں آپ کو یہ خط اس لئے لکھ رہا ہوں تاکہ جب میں آپ کی طرح مر جاﺅں تو اپنا یہ خط آپ کو دکھا سکوں کہ میں آپ کو کبھی نہیں بھولا۔ میں آپ کے لئے ہمیشہ دعا کرتا رہا۔ اللہ تعالیٰ سے کہتا رہا کہ وہ میری ماں کو جنت الفردوس سے نوازے۔ بیٹے نے اپنے خط میں یہ بھی تحریر کیا کہ امی جان! میں قسم کھا کر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اب میں پابندی سے وقت پر کھانا کھاتا ہوں۔ سارہ کی بات سنتا ہوں۔ گھر گندا نہیں کرتا۔ آ پ کہتی تھیں کہ میں گھر گندا کردیتا ہوں اور آپ کو پریشان کرتا ہوں۔ میں شرمندہ ہوں۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ،آپ واپس آجائیں ،ہمارے ساتھ رہیں۔بخدا پکا وعدہ ہے کہ میں آپ کی ہر بات سنوں گا۔ آپ کے ساتھ گھر کی صفائی کرونگا اور آپ کو سونے میں پریشان نہیں کرونگا۔ آپ سو رہی ہونگی تو آپ کو نہیں اٹھاﺅنگا۔ بچے نے اپنا خط انتہائی درد انگیز جملہ پر یہ کہہ کر ختم کیا کہ ”اللہ آپ کو سلامت رکھے، واپس آجائیے“۔ سعودی بچے کا یہ خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جس نے بھی دیکھا اس نے بچے کیلئے صبر اور اسکی ماں کیلئے رحمت کی دعائیں کیں۔
 

شیئر: