Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسٹس تصدق عالمی عدالت میں ایڈہاک جج ہونگے

اسلام آباد..وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کلبھوشن کیس میں جسٹس تصدق جیلانی کو عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق پاکستان با ضابطہ طور پر ایڈہاک جج کے تقررکے فیصلے سے عالمی عدالت انصاف کو آگاہ کرے گا۔ ایڈہاک جج کے لئے سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان اور جسٹس تصدق جیلانی کے نام وزیر اعظم کو بھیجے گئے تھے ۔واضح رہے کہ ہندوستانی جاسوس کلبھوشن کو سزائے موت دینے کے خلاف ہندنے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کررکھا ہے۔

شیئر: