Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انشورنس کمپنیوں کیلئے نئے ضوابط کی تیاری

ریاض .... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی نے انشورنس کمپنیوں کیلئے سخت قاعدے و ضابطے تیار کرنے شروع کردیئے،آئندہ چند ماہ کے دوران جاری کردیئے جائیں گے۔ انشورنس کمپنیو ںکو سرمایہ بڑھانے اور خطرات سے متعلق ضابطے بہتر بنانے کا پابند کیا جائیگا۔ ساما کے عہدیداروں نے بتایا کہ مارکیٹ کا معیار بہتر بنانے کیلئے ساما طاقتور انشورنس کمپنیاں متعارف کرانا چاہتی ہے۔موجودہ ضوابط کے مطابق انشورنس کمپنی کا کم از کم سرمایہ 100ملین ریال مقرر ہے۔ آئندہ انشورنس کمپنیوں کو بنیادی سرمایہ بڑھانے پر مجبور کیا جائیگا۔

شیئر: