Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر بنیاد پرست دہشت گرد نہیں،میجرجنرل آصف غفور

کراچی..ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کا تخلیق کردہ سب سے خوبصورت ملک ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے بھی پاکستان کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔ جامعہ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امر یکہ نے افغانستان پر حملہ کیا، امر یکہ سے لڑنے والوں کو وہاں پناہ نہیں ملی تو پاکستان آگئے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے مکمل کیا۔مرحلہ وار اپنے علاقوں سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا۔ آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ موجود نہیں لیکن کچھ دہشت گرد موجود ہیں۔کسی بھی ملک کو تباہ کرنے کیلئے اس کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کیلئے نعرہ لگانے کی ضرورت نہیں، یہ اپنے عمل سے ثابت کریں۔مجھے کسی پر یہ ثابت نہیں کرنا کہ میں مسلمان ہوں، یہ میرااوراللہ کا معاملہ ہے۔ انہوں نے نے کہا کہ میں بھی بنیاد پرست ہوں۔ مغرب ممالک اور ہندبھی بنیاد پرست ہیں۔ جب میں دوسروں کو اپنے نظریات ماننے پر مجبور کروں تو تشدد پسند یا دہشت گرد کہلاوں گا۔ ہر بنیاد پرست دہشت گرد نہیں اور ہردہشت گرد بنیاد پرست نہیں ہوتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے طلبہ وطالبات کے سوالات کے جواب بھی دئیے۔انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ جامعہ کراچی آیا ہوں۔ یہاں آکر لگا کہ خواتین کی یونیورسٹی آگیا۔یونیورسٹی میں خواتین کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ بھی میں نے وائس چانسلر سے پوچھی ہے۔

شیئر: