Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی سے ڈکٹیشن نہیں لونگا،چیئرمین نیب

اسلام آباد...قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ شیشے سے بنی خوبصورت بلڈنگ میں بیٹھنے سے اس وقت تک ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نہیں ہو گا جب تک نیب کے افسران اپنے فرائض منصبی انتہائی ایمانداری، شفافیت، میرٹ، قانون اور اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی نہیں اپنائیں گے۔ ساری زندگی قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کئے۔ کسی سے ڈکٹیٹشن نہیں لی اور نہ اب لوں گا۔ نیب افسران سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کی ساکھ کو بحال کرنے کے لئے احتساب اصول پر عمل کیا جائے گا ۔ انکوائریاں اور تحقیقات سالہا سال کی بجائے اب قانون کے مطابق مقررہ وقت کے اندر نہ صرف مکمل کی جائیں گی ۔احتساب عدالتوں، ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں نیب کی طرف سے دائر ریفرنسز کی موثر پیروی کے علاوہ نیب کا موقف قانون اور شواہد کے مطابق معزز عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے گا جس سے نہ صرف بدعنوان عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کے ساتھ ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرنے میں مددملے گی۔

شیئر: