واشنگٹن...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغوی امریکی خاندان کی بازیابی میں پاکستانی حکومت کی مدد کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہمارے ملک کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مثبت لمحہ ہے ۔جمعرات کو جاری بیان میں امریکی صدرنے کہاکہ مغوی خاندان کی بازیابی اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان خطے کی سیکیورٹی کےلئے امریکہ کی ڈو مور کی خواہش کا احترام کررہا ہے ۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 2012میں افغانستان سے یرغمال بنائے گئے غیر ملکی خاندان کو امریکی انٹیلی جنس شیئرنگ کے بعد قبائلی علاقے سے بحفاظت بازیاب کرالیا ۔امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کو بتایا گیا تھا کہ یرغما لیوں کو کرم ایجنسی سرحد کے راستے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔فوجی ترجمان کے مطابق بازیاب کرائے گئے افراد میں کینیڈین شہری ¾ اس کی امریکی بیوی اور 3 بچے شامل ہیں ۔