Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول کے وزیراعظم بننے پر جی ایس ٹی پر نظرثانی ہو گی، راج ببر

لکھنو.... اترپردیش کانگریس کے صدر راج ببر نے کہا کہ راہول گاندھی کے وزیراعظم بننے پر اشیاءاور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی ) کا پھر سے جائزہ لیا جائے گا اور 18فیصد سے زیادہ جی ایس ٹی نہیں لگے گا۔وہ بریلی میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی طاقت پہچانیں اور گمراہ کرنے والے بی جے پی لیڈروں سے مقابلہ کےلئے تیار ہوں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو کانگریس کے لیڈروں کی قربانیاں یاد دلاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ راہول گاندھی کے وزیراعظم بننے پر جی ایس ٹی کا پھر سے جائزہ لیا جائے گا۔ یہ جائزہ نوجوانوں، چھوٹے کاروباریوں اور کسانوں کے مفادات کو پیش نظر رکھ کر لیا جائے گا۔ کسی بھی قیمت پر جی ایس ٹی 18فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا۔ 

شیئر: