Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں فرقہ وارانہ فوج کے قیام کی مخالفت

مارب .... یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے ایرانی پاسداران انقلاب کی طرز پر فرقہ وارانہ فوج کے قیام کی حوثیوں کی جملہ کوششوں کو مسترد کردیا۔ الاحمر نے 14اکتوبر کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ما¿رب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المو¿تمر الشعبی پارٹی کے تمام قائدین اور کارکن نیز فوجی قائدین حوثیوں کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف کی جانے والی سازشوں کے حوالے سے آنکھیں کھلی رکھیں۔ حوثی فرقہ وارانہ بنیاد پر فوج قائم کرنے کے چکر چلائے ہوئے ہےں۔ اسے ہر ایک کو مسترد کرنا ہوگا۔
 

شیئر: