Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرم ایجنسی میں دھماکے ، کیپٹن سمیت4اہلکار جاں بحق

  پشاور... کرم ایجنسی میں اتوار کی صبح پاک افغان سرحد کے قریب دھماکوں میں ایف سی کے کیپٹن سمیت 4 اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی ۔ سیکیورٹی اہلکار جائے وقو عہ پر پہنچے تو مزید 2 دھماکے ہوئے۔ دھما کے سے گاڑی تباہ ہوگئی ۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذر یعے اسپتال پہنچایا گیا۔ تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرکے کر سرچ آپریشن شروع کردیا کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے اس اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا جوغیر ملکیوں کی بازیابی کے لئے کارروائی میں شامل تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں کیپٹن حسنین، سپاہی سعید باز، سپاہی قادر اور سپاہی جمعہ گل جبکہ زخمی اہلکاروں میں نائیک انور، سپاہی ظہیر اور لانس نائیک شیر افضل شامل ہیں۔

شیئر: