Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کیلئے ڈرائیونگ و مرمت کے کورس

ریاض ...تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت کے اعلی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل جانے پر سعودی عرب کے تمام علاقو ںمیں خواتین کیلئے ڈرائیونگ کی تعلیم اور گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کے خصوصی کورس جاری کئے جائیں گے۔ ادارے میں شعبہ نسواں کی نگران اعلی امل السھلی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارا ادارہ ڈرائیونگ اور گاڑیو ںکی اصلاح ومرمت کے کورس تیار کررہا ہے۔ بین الاقوامی ٹیکنیکل کالجوں کے ماہرین کے تعاون سے کورس تیار کرایاہے۔ گاڑیو ںکی پارکنگ کا بھی بندوبست کیا جائیگا۔ ادارے میں خواتین کیلئے 3ہزار کار پارکنگ کا انتظام کردیا جائیگا۔
 

شیئر: