Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاخوان سے اختلاف بنیادی ہے، علماءبورڈ

ریاض.... سعودی سربرآوردہ دعلماءبورڈ نے واضح کیا ہے کہ الاخوان المسلمون جماعت کے ساتھ ہمارے اختلافات گنے چنے مسائل تک محدود نہیں۔ بورڈ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ بعض لوگ سمجھ رہے ہیں کہ الاخوان المسلمون کے ساتھ ہمارے اختلافات بعض مسائل تک محدود ہیں ایسا صحیح نہیں ہے۔ مسائل سے قبل ہمارا اختلاف بنیادی امور پر ہے۔بورڈ کے سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ داعش ، القاعدہ اور الاخوان نے اپنے افکار و خیالات اور لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے اسلام کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمارے نوجوانوں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کی دعوت دے رہے ہیں وہ غلطی پر ہیں اور سیدھے راستے سے ہٹ گئے ہیں۔ بورڈ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر ایک اورتبصرے میں تحریر کیا کہ جو شخص بھی دہشتگردی کے عمل میں شریک ہو یا کسی دہشتگرد کو پناہ دے یا دہشتگردی پر ورغلائے یا دہشتگردں کی مالی اعانت کرے یا کسی اور ذریعے سے ان کی حمایت پر کمر بستہ ہو وہ عبرتناک سزا کا مستحق ہے۔ بورڈ کا کہناہے کہ دہشتگردی ہی وہ جرم ہے جو امن و امان کو متزلزل کرکے معاشرے میں فساد برپا کرنے کے درپے ہے۔ دہشتگردی کے ذریعے انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے اور نجی و سرکاری املاک تباہ ہورہی ہیں۔
 

شیئر: