Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نرس نے ’’آفاق الصحی‘‘ ویب سائٹ قائم کرلی

ریاض (نیوزڈیسک) ایک سعودی نرس نے مریضوں اور ڈاکٹروں کو مسائل کے فوری حل دینے والی پہلی ویب سائٹ قائم کردی۔ سعودی نرس نے مملکت میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا کام کیا ہے۔ اس پر 90ہزار ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے۔ اسکی بدولت شعبہ صحت میں کام آسان ہوجائیگا۔ مریض ، ڈاکٹر اور وزارت صحت کے تمام اہلکار آن لائن رابطہ کرکے گھر بیٹھے اپنے مسائل حل کرسکیں گے۔مریض آن لائن ہی متعلقہ ڈاکٹر کا انتخاب کرسکے گا۔ اس کی منظوری پر اس سے مشاور ت کرسکے گا۔ فریقین ایک دوسرے سے رابطہ کرسکیں گے۔ پروگرام انگریزی ، عربی دونوں زبانوں میں ہے۔ اسکا نام ’’آفاق الصحی‘‘ رکھا گیا ہے۔ کئی ماہ سے سعودی نرس اس پر کام کررہی تھی۔

شیئر: