Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرم ایجنسی میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا،فوجی ترجمان

  راولپنڈی...ترجمان پاک فوج نے کہاہے کہ پاک، افغان سرحد پر فضائی خلاف ورزی ہوئی اور نہ کرم ایجنسی میں کوئی ڈرون حملہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیادہیں۔ پاک فوج چوکس ہے۔آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں امریکی و افغان فورسز خوست و پکتیا میں فوجی آپریشن کر رہی ہیں۔یہ علاقے کرم ایجنسی کے دوسری طرف واقع ہیں۔24 گھنٹے کے دوران ان علاقوں میں کئی فضائی حملے کئے گئے۔ افغانستان کے ان علاقوں میں دہشت گردوں کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔آرمی چیف کے دورہ افغانستان کے تناظر میں دونوں فورسز میں رابطہ بڑھا ہے۔امریکی افواج نے افغان علاقے کے اندر آپریشن سے متعلق بروقت اطلاعات دیں۔ ایک بہتر سیکیورٹی کو آرڈینشن دونوں ملکوں کو پائیدار امن و استحکام کی طرف لے جائے گا۔ بہتر رابطوں سے مشترکہ دشمن کو شکست ہوگی اور امن واستحکام میں مدد ملے گی۔

شیئر: