اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں 12 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری غیر آئینی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے عمران کو ذہنی تکلیف پہنچی ہے۔ سیاسی مخالفین کی طرف سے بھی وارنٹ گرفتاری کے بعد عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وار نٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔