Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے تعلقات میں بہتری آئی ہے ،دفترخارجہ

اسلام آباد... ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگرد گروپوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں کی تمام محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں، بازیاب کینیڈین جوڑے کو بھی افغانستان میں ہی اغوا کیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ عمان میں 4 فریقی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی۔انہوں نے قیام امن سے متعلق بہترین موقف پیش کیا۔ امریکی حکام سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن پر بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ امریکی وفد نے حال میں ہی پاکستان کو دورہ کیا۔ اس سے تعلقات میں بھی بہتری آئی۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہندوستانی فوج کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اس توجہ سے ہٹانے کے لئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی دفترخارجہ کے اقوام متحدہ کے افسران، سیکرٹری خارجہ کی حکمت عملی اور بیرون ملک تعینات پاکستانی سفرا کی کاوشوں سے ہی ممکن ہوئی۔

شیئر: