لندن... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ غیر موجودگی میں فر دجرم عائد کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ پاکستان میں انصاف ہو رہا ہے یا انصاف کا خون ہو رہا ہے ۔من پسند لوگوں کو جے آئی ٹی کا ممبر بنا کر فیصلے کئے گئے۔ مخالفین کو جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا۔ پانامہ میں کچھ نہیں ملا تو اقامہ پر فیصلہ کردیا۔آج کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 اکتوبر سے پہلے وطن واپس جاو¿ں گا اور مقدمات کا سامنا کروں گا۔امید ہے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں موجود ہوں۔دعا کریں اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو صحت دے۔