Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیکھنا ہے عمران نے جھوٹ بولا یا نہیں، سپریم کورٹ

  اسلام آباد.. سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ غیر مصدقہ دستاویزات سامنے آئی ہیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ معلوم کر رہے ہیں کہ عمران خان نے بطور پارلیمنٹرینز جھوٹ بولاہے یا نہیں۔حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے سوال اٹھایا کہ کیا عمران خان قوم کی قیادت کے اہل ہیں ؟ ان کے جوابات میں دیانتداری نہیں اور وہ اپنی دستاویزات کی خود نفی کررہے ہیں۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس میں مزید کہا کہ پانا مہ کیس میں سوالات کے جوابات نہ آنے پر ہی جے آئی ٹی بنانی پڑی تھی۔ اس کیس میں بھی ایسے سوالات ہیں۔جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ فلیٹ کے کرائے دار نے کچھ نہیں دیا اور ایک لاکھ پونڈسے بھی کچھ نہیں ملا ۔اب کہا جا رہا ہے کہ 40ہزار پونڈ عمران خان کو وصول ہوئے۔تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تاثریہ ہے کہ عمران خان نے عدالتی سوالات پر یوٹرن لیا ۔عمران خان کی منی ٹریل کا تمام ریکارڈ حاصل کر لیا،ریکارڈ میں 99ہزار پونڈ کی رسیدیں موجود ہیں جو جمائما نے عمران خان کو بھیجے۔

شیئر: