Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،مریم نواز

لاہور.. سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ فوج ہمارا ادارہ ہے جو ہماری حفاظت کے لئے جنگ لڑتی ہے ۔پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے تاہم ہر ادارے میں باہمی احترام ہونا چاہئے۔ پیر کولاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین کو جب کوئی بات نہیں ملتی تو وہ خاندانی اختلاقات کی باتیں کرتے ہیں ی۔ہ خبریں میں گزشتہ 30 برس سے سن رہی ہوں۔نااہلی کے بعد بھی نوازشریف سیاست کا محور ہی ہیں۔ ان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں اور رہیں گے ۔نواز شریف کی سربراہی میں پورا خاندان متحد ہے۔ جب کوئی بات نہیں ملتی، افواہیں اڑائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز تو میرا چھوٹا بھائی ہے۔ اختلافات کی خواہش رکھنے والے مایوس ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے جہاں نااہلی پہلے اور کیسز بعد میں چلے۔ایک ہی مقدمے میں 5 ، 5 مرتبہ فیصلے سنائے گئے۔ جنہیں ثبوت نہیں مل رہے وہ ثبوت ڈھونڈ رہے ہیں ۔ ثبوت قیامت تک نہیں ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خود یہ بات کی تھی کہ نیب وفات پاچکا ہے۔اب نیب دوبارہ زندہ کیسے ہوگیا۔ قبل ازیںمریم نواز حلقہ این اے 120 کا دروہ کیا ۔ مزنگ میں انتخابی دفتر آنے پر کارکنوں نے گل پاشی کی۔

شیئر: