Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی انتقام نہیں حساب لیں گے ،زرداری

  کراچی ...سابق صدر  اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف عدالتوں کی توہین نہیں بلکہ وہ عدالتوں سے محاذ آرائی اختیار کر رہے ہیں۔وفاقی حکومت نے سندھ میں نیب کو ہمارے خلاف استعمال کیا ۔2018 میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ سیاسی انتقام نہیں لیں گے بلکہ ن لیگ کے دور اقتدار کا حساب لیں گے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی اقتصادی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ روپے کی قدر کم ہو رہی ہے۔ زر مبادلہ کے ذخائر بھی ختم ہو رہے ہیں۔ اس وقت افغانستان اور ایران کو سستی گندم اور چینی فراہم کرنی چاہئے۔زراعت کو فروغ دے کر ملکی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنا چاہیے۔چین کے ساتھ سی پیک پر کام ہو رہا ہے ہمیں چاہیے کہ چین کو ہم زرعی اجناس برآمد کریں ۔ زرداری نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اس کا سارا انحصار آب پاشی پر ہے۔ ہمارے دور میں پانی کی اتنی قلت نہیں تھی۔ 

شیئر: